ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میکسکو میں بڑا حادثہ: پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ، 49 زخمی

میکسکو میں بڑا حادثہ: پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ، 49 زخمی

Fri, 06 Jul 2018 12:32:52    S.O. News Service

میکسکوسٹی،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) میکسکو میں جمعرات کو ایک بڑا حادثہ ہو گیا ۔میکسکو کے وسط حصے میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگنے سے ایک کے بعد ایک کئی دھماکے ہوئے۔نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے میں 24 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 49 لوگ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

واضح ہو کہ مہلوکین میں آگ بجھانے والی ٹیم  کے چار ملازمین اور دو پولیس والے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ٹول ٹیپیک شہر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30بجے پہلا دھماکہ ہوا اور پھر آگ دیگ گوداموں تک پھیل گئی ۔پولیس اور فائر بریگیڈ کی  ٹیم  آگ بجھانے کی کوشش میں لگے تھے۔

ریڈ کراس نے ٹویٹ کیا ، "صبح آگ میں پولیس اور فائر بریگیڈ ملازمین سمیت جن لوگوں کی جان چلی گئی  اس پر ہمیں کافی غم اور افسوس ہے"۔وہیں پولیس فی الحال آگبجھانے کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔


Share: